نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے  پہاڑ سے چھلانگ  

نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے  پہاڑ سے چھلانگ  
کیپشن: Norwegian wingsuit pilots jump from a mountain at Attabad Lake

ایک نیوز :ہنزہ: گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس نےعطا آباد جھیل کے  پہاڑ سے چھلانگ لگا کر پاکستان میں نیا کارنامہ سرانجام دیا


ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی۔

ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔

ایمبر اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور ہنزہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔

انہوں نے پاکستان کو سیاحت کےاعتبار سے محفوظ اور بہترین قرار دیتے ہوئے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔