سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد نیازی کو سعودی عرب میں 'کنگ عبدالعزیز میڈل' سے نواز دیا گیا

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد نیازی کو سعودی عرب میں 'کنگ عبدالعزیز میڈل' سے نواز دیا گیا
کیپشن: Former Naval Chief Admiral (Retd) Amjad Niazi awarded 'King Abdulaziz Medal' in Saudi Arabia

ایک نیوز: سعودی عرب میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد نیازی کو ’کنگ عبدالعزیز میڈل‘ سے نواز دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) امجد خان نیازی کو گراں قدر خدمات پر سعودی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ دینے کی تقریب کلاک ٹاور مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں سعودی عرب اور پاکستان کے سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔