عام انتخابات: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن

عام انتخابات: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن
کیپشن: General Elections: Major crackdown on violation of Article 144 across Punjab

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن  شروع کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ  روز صوبہ بھر  میں دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کے بعد اسلحہ کی نمائش کرنے والے 74 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایس پی صدر سدرہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم بھٹی نے 5 افراد کو اسلحہ سمیت پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان الیکشن مہم کے دوران سرعام اسلحہ کے ساتھ  نماٸش کر کے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ 

ملزمان میں عنصرعباس، افتخار سجاد احمد اور عامر حفیظ چیمہ شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 02 راٸفلیں، پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں اور 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد، ہوئیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی برکی کی سربراہی میں آپریشن کے دوران 7 ملزم بھاری اسلحہ سمیت پکڑے گئے۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ اور نمائش کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 16 گھنٹوں میں 74 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔