خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی لسٹیں جمع

خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی لسٹیں جمع
کیپشن: خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی لسٹیں جمع

ویب ڈیسک: خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں نے اپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن کو جمع کرادیں۔
پیپلزپارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر کو پہلے نمبر پر قرار دیدیا، ترجیجی لسٹ میں نمبر دو پر ثمینہ خالد گھرکی، نمبر تین پرنتاشہ دولتانہ ہوں گی، نمبر چار پر نیلم جبار، نمبر پانچ پر شگفتہ چودھری اور سیدہ سمنہ رضا کا نام بھی ترجیحی لسٹ میں دیدیا۔
مسلم لیگ ن نے بھی تر جیحی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ن لیگ کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اونگزیب، نزہت صادق کا نام مخصوص نشستوں کے لئے دیا گیا ہے، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہہ قمر، زیب جعفر کے نام بھی ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں۔
کرن ڈار، انوشہ رحمان خان، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم کے نام بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں جبکہ منیہ اقبال، عفت نعیم، ثمین اختر نیازی کا نام بھی مخصوص نشستوں پر دیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے بھی اپنی لسٹ جمع کرا دی، آئی پی پی نے منزہ حسن، فردوس عاشق اعوان اور آسیہ عظیم کے نام ترجیحی لسٹ میں دیدیئے۔