حافظ آباد: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

حافظ آباد: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
کیپشن: Hafizabad: Submission of nomination papers for National and Provincial Assembly seats continues

ایک نیوز: قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ 

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے 14امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ تینوں نشستوں کے لئے 40امیدواران میدان میں آ گئے۔ 

پی پی 37کے لئے 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پی پی 38کے لئے 10امیدواران میدان میں آئے۔ پی پی 39کے لئے 14امیدوار ان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل آخری تاریخ کے بعد شروع کیا جائے گا۔