ایک نیوز آفس میں کرسمس کی تقریب ،کیک بھی کاٹاگیا

پی این این آفس میں کرسمس کی تقریب ،کیک بھی کاٹاگیا
کیپشن: Christmas function at PNN office, cake was also cut

ایک نیوز نیوز:کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح ایک نیوز ہیڈ آفس لاہور میں بھی مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر ایک نیوز کے ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔سی ای او ایک نیوز عمر جاوید ،ایم ڈی پی عاطف علی،ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ اینڈ افیئرز عمران میر اور بیورو چیف لاہور بابر ڈوگر نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اس موقع مسیحی ملازمین کو نقدی بھی دی گئی۔ ملکی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

 مسیحی ملازمین نے ادارے کی جانب سے خوشیوں میں شریک ہونے پر اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا۔