پتنگ بازی ،ڈورپھرنےکےواقعات پرمریم نواز کااظہاربرہمی

 پتنگ بازی ،ڈورپھرنےکےواقعات پرمریم نواز کااظہاربرہمی
کیپشن:  پتنگ بازی ،ڈورپھرنےکےواقعات پرمریم نواز کااظہاربرہمی

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد میں ڈورپھرنے سےہلاکتوں کے بعد پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی نہ کرنےپرشدید برہمی کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مہم چلانے کاحکم،پتنگ بازوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ او رپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم  دیدیا۔آئی جی پنجاب سے 48گھنٹے کے اندر فیصل آباد میں پتنگ بازی سے نوجوان کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ آئی جی معصوم نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کریں۔پابندی کے باوجود صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔