آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات،باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان  نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

 یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد  شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز  السعود کاکہنا تھاکہ  سعودی عرب - پاکستان کے تاریخی اور مضبوط  برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ  رہے ہیں"

پاکستان کا دورہ کرنے پر  آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع   کا   شکریہ ادا کیا۔

معززمہمان  نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر  آرمی چیف کا شکریہ  ادا کیا۔

 پاکستان کے ایک روزہ کامیاب  دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ ہو گئے ۔روانگی سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ائیر بیس سے خدا حافظ کہا۔