ورلڈکپ پرومو میں بابرکو نہ دکھانے پر شعیب اختر کاغصہ کااظہار  

ورلڈکپ پرومو میں بابرکو نہ دکھانے پر شعیب اختر کاغصہ کااظہار  
کیپشن: Shoaib Akhtar expressed his anger for not showing Babar in the World Cup promo

ایک نیوز :راولپنڈی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر حال ہی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری ورلڈکپ پرومو میں بغض پاکستان کے باعث کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کی کامیابیوں کو نظر انداز کیے جانے پر  بپھر گئے۔
 دو روز قبل آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ پرومو کی 2 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں آئی سی سی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو ہی نہیں دکھایا گیا۔

 پروموشنل ویڈیو میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کی زیادہ تر مایوسی کی ہی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جن میں شاداب خان کو چھکا لگنا، محمد عامر کا بولڈ ہونا ، وہاب ریاض کا شاٹ لگنے کے بعد مایوس ہونا اور 1992 میں انضمام الحق کا رن آؤٹ شامل ہے، ایک سین میں پاکستانی فین کو مایوس بیٹھا دکھایا گیا ہے اور ساتھ بھارتی فین اسے دلاسا دیتا دکھایا گیا۔

 ویڈیو میں پاکستان کا صرف ایک اچھا لمحہ دکھایا گیا ہے جس میں شاہین وکٹ لے کر سیلیبریٹ کرتے ہیں،سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تقریباً 2 سال سے آئی سی سی کے نمبر 1 ون ڈے بیٹر کی پوزیشن پر براجمان ، 2021 اور 2022 کے آئی سی سی ون ڈے بیٹر آف دی ایئر بابر اعظم کو اس ویڈیو میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

 اس پرومو پر جہاں شائقین کرکٹ کی جانب سے خاصی تنقید کا اظہار کیا گیا وہیں اب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اس پرومو پر سیخ پا ہوتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ جو سوچتے ہیں بابر اور پاکستان کی کامیابیوں کے بغیر ورلڈکپ پرومو مکمل ہے تو وہ اپنا مذاق خودبنا رہے ہیں ، ہمت کریں خود کو تھوڑا بڑا کریں۔