فرخ حبیب کا حمزہ شہباز کو برائیڈل شو میں اچکن پہننے کا مشورہ

فرخ حبیب کا حمزہ شہباز کو برائیڈل شو میں اچکن پہننے کا مشورہ
کیپشن: farukh habib press conference
سورس: screen graph

 ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا یکم جولائی تک کا سٹیٹس بحال کیا گیا،جس کے بعد آج حمزہ شہباز کا حلف کا معاملہ رک گیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت کی جو ملتوی ہوگئی ہے،سارے معاملے میں سب سے بڑا سوال سامنے آیا جو پاکستان کا آئین اور شارٹ آرڈر ہے،آرٹیکل 63 اے سب کلاس ون بی میں پارلیمنٹری ہیڈ کے پاس اختیار نہیں ہے،عرفان قادر کے پاس اس سوال ک جواب نہیں ہے انہوں نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کیا گیا ہے جس کے بعد آج حمزہ شہباز کا حلف کا معاملہ رک گیا ہے،بظاہر کیس بہت سادہ ہے،ڈپٹی اسپیکر نے ایک کھلونے کا کردار ادا کیا ہے،مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے ڈپٹی سپیکر نے کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا ہے،سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عدالت نے کسی جگہ پر بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو فیصلے کا حصہ بنایا،پوری ق لیگ کے 10 اراکین نے ووٹ چوہدری پرویزالہی کو کاسٹ کیے،عدالت سے جب فیصلہ آئیگا تو پرویزالہی ہی قانونی طور پر وزیراعلیٰ ہونگے،اس وقت کیس بہت واضح اور آسان ہوچکا ہے بس شارٹ فارم کی بات ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کو جواب جمع کروانے کیلئے ایک موقع دیا ہے،اس وقت کوئی بھی قانون دان غیر آئینی رولنگ کو کلیئر نہیں کرنا چارہا،پاپڑ والے، فالودے والے اور مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ بھرے گئے،اوپر نالائق اعظم بیٹھا ہے اور نیچے جعلی وزیراعلیٰ قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے،ان کا جانا اب ٹھہر چکا ہے، عوام نے ان لوٹوں کے خلاف اپنے ووٹ سے جواب دیا ہے،آپ کو اچکن پہننے کا بہت شوق ہے حمزہ شہباز ہر سال برائیڈل شو میں اچکن پہن کر شوق پورا کیا کریں۔