الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی 

الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی 
کیپشن: الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی 

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی جانب سے اقلیتی ارکان قومی اسمبلی کی حتمی فہرست جاری کردی  گئی۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے 10اقلیتی ارکان کیلئے مجموعی طورپر37امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی گئی۔مسلم لیگ ن کے 10 پیپلزپارٹی کے7 امیدوار،جے یو آئی کے 5 ،جماعت اسلامی کے4، ایم کیو ایم کے 3 ،تحریک لبیک کے2 امیدوار بھی میدان میں آگے

ترجمان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی، جی ڈی اے،اے این پی،ایم او ٹی پی،نیشنل پارٹی اور بی این پی کا بھی ایک،ایک امیدوار اقلیتی نشتوں کی دوڑ میں شامل ہے۔

 انتخابی نشان سے محروم ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار اقلیتوں کی مخصوص نشست میں شامل نہیں۔