لاہور میں 5نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے

لاہور میں 5نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے
کیپشن: لاہور میں 5نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے

ویب ڈیسک:لیگی رہنماؤں کی ایک سے زائد سیٹیں چھوڑنے کے بعد لاہور میں 5نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

نامزدوزیراعظم شہبازشریف کی جیتی2صوبائی نشستوں پی پی 158اور پی پی 164،نامزدگی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نشست این اے 119 پردوبارہ،حمزہ شہباز کی جیتی نشست پی پی 147،صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی جیتی نشست پی پی 149پردوبارہ انتخاب ہوگا۔

سابق ایم این اے علی پرویز ملک اورخواجہ سعد رفیق این اے 119سے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

پی پی 147پررانامشہورد کو الیکشن لڑانے پرغور،پی پی 149سے آئی پی سی کے رہنما شعیب صدیقی امیدوار ہوں گے۔