ری سکلز پلیٹ فارم کا پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی پر بڑا تحفہ

ری سکلز پلیٹ فارم کا پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی پر بڑا تحفہ

ایک نیوز: ملائیشیا میں انٹرنیشنل کمیونٹی نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو ری سکلز پلیٹ فارم سے ہنرمند بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ماڈرن سٹڈیز کے معروف نام ری سکلز کے آفس میں پاکستان کے یوم آزادی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ ایونٹ کا فوکس آزادی کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ ملائیشیا میں مقامی کاروباری برادری کے ساتھ تعاون اور مل جل کر کام کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر تھا ۔
ایجوکیشن پلس کے سی ای او ساجد بھٹو اور ٹی ٹی ایس جی گروپ کے ایم ڈی اطہر قریشی نے اگلے سال کے آخر تک پاکستان میں 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ری سکلز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں ری سکلز کی طرف سےکینلم نے بھی شرکت کی جنہوں نے اسی مقصد کے لیے حال ہی میں خصوصا پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

کینلم  نے واضح کیا کہ نوجوان ری سکلز  سے کیسے سیکھ سکتے ہیں ۔دیگر شرکاء کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں اور مختلف کمیونیٹیز سے تھا ۔ عزیر، امجد سلطان، حنان ارشد ،  اسکے علاوہ شرکا نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانے کے پلان میں دلچسپی ظاہر کی ۔ تقریب میں پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی کی خوشی میں قومی ترانے کی گونج میں کیک کاٹا اور پاکستانی و غیر ملکی شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، اور پاکستان کیلئے سلامتی و خوشحالی کے پیغامات دئیے ۔