کرغزستان کےحالیہ واقعات،حکومت نےدوکمیٹیاں قائم کردیں

کرغزستان کےحالیہ واقعات،حکومت نےدوکمیٹیاں قائم کردیں
کیپشن: Recent events in Kyrgyzstan, the government has established two committees

ایک نیوز:نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کرغزستان میں حالیہ متشدد واقعات پر طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کے محرکات اور سفارت خانہ کی کارکردگی کی چھان بین کے لیے دو کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کی صدارت وہ خود جبکہ دفتر خارجہ کی بنائی جانے والی کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق دورہ کرغزستان سے واپسی پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک 3233 طالبعلم کرغزستان سے واپس پہنچ چکے ہیں،290 طلباء کی واپسی کے انتظامات خیبر پختونخواہ نے کیے آج رات تک 4 ہزار 436 طلباء وطن واپس پہنچ چکے ہوں گے، حالیہ متشدد واقعات کی وجوہات اور سفارت خانہ کے ردعمل و کارکردگی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ محمد سلیم خان کی قیادت میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نشکیل دے رہے ہیں جو کہ مشن کے فرائض کی سرانجام دہی کی چھان بین کرے گی اور دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ان کی اپنی سربراہی میں بھی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ طلباء کے میڈیکل تعلیم کے لیے وہاں جانے کی محرکات کا جائزہ لے گی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ11 ہزار سے زائد پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعہ سیاحتی ویزوں پر کرغزستان گئےاور وہاں کام کر رہے کرغز نائب وزیر اعظم سے ان کو ڈی پورٹ کرنے کی بجاے ریگولرائز کرنے کی درخواست کی جس پر ان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل فیصلہ کرے گی، ان سے ایجنٹوں کی بجائے حکومت سے افرادی قوت منگوانے کی بھی بات کی۔