حیدرآباد:گدھے پر تشدد کرکے ٹانگ توڑنے والا ملزم گرفتار

حیدرآباد:گدھے پر تشدد کرکے ٹانگ توڑنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: Hyderabad: The accused who broke the leg by torturing a donkey was arrested

ویب ڈیسک:حیدر آباد میں گدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والے  شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک دوسری گاڑی کےگدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ  ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔گدھوں کی لڑائی پر ملزم نے  دوسری گاڑی کےگدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد کی جانب سے   اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔ وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور   پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔