سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےعید الاضحی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل 

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےعید الاضحی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل 
کیپشن: Sindh Solid Waste Management Board's arrangements for Eid-ul-Adha have been completed

ایک نیوز: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عید الاضحی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ 

ترجمان سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ  کے مطابق  آلائیشوں کو جمع کرنے کے لئے شہر میں 100 کلیکشن پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں۔ 

ایس ایس ڈبلیو ایم بی  کے مطابق کلیکشن پوائنٹس پرایپ کے ذریعے گاڑیوں کی  سکینگ کرکے ویریفیکیشن کی جائے گی۔ ویریفیکیشن کے لئے سکاؤٹس ودیگر عملے کو ٹریننگ دی گئی ۔ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ہجام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پر آلائیشوں کو مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیڈز  خندقیں کھودی گئی ہیں۔

ترجمان ایس ایس ڈبلیو ایم بی کا کہنا ہے کہ الائیشوں کے حوالے سے شہری اپنی شکایات 1128 پر درج کرائیں۔