مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبری خبر،بجلی مزیدمہنگی کرنےکی تیاری

مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبری خبر،بجلی مزیدمہنگی کرنےکی تیاری
کیپشن: Bad news for the people who are worried about inflation, preparing to increase the price of electricity

ویب ڈیسک:مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےایک اوربری خبر،بجلی مزید3روپے53پیسےمہنگی کرنےکی تیاری  کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین پر40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، بجلی3 روپے53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔
 ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔