مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

ایک نیوز :جاتی سردی پھر لوٹ آئی، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش،ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی بڑھ گئی ۔

اسلام آباد میں بونداباندی سے سردی بڑھ گئی ۔اسلام آباد میں صبح سے ہی بادلوں کی اٹھکھیلیاں جاری تھی۔اسلام آباد کے ساتھ ساتھ دیگر ملحقہ علاقوں میں ابررحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے رات گئے تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

حافظ آباد،مریدکے،واربرٹن،قصور میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواچلنےسے موسم خوشگوارہوگیا۔