لاہورسےاغواہونیوالاصنعت کار قتل

لاہورسےاغواہونیوالاصنعت کار قتل
کیپشن: لاہورسےاغواہونیوالاصنعت کار قتل

ایک نیوز:لاہورکےعلاقے اسلام پورہ سے اغواہونیوالے صنعت کار کوقتل کردیاگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مغوی عبدالحفیظ کامیانہ کو گزشتہ روز لاہورسےاغواکیاگیاتھا،لاش شرقپور کے قریب موٹروے پل کے پاس سے ملی ۔مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔اغوا کا مقدمہ بیٹے کے بیان پردرج کیاگیاتھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول صنعت کار عبدالحفیظ کامیانہ کو کچا جیل روڈ سے اغواکیاگیاتھا ۔مقدمے میں 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔