آئی سی سی کا ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، پاکستانیوں کو سخت ہزیمت کا سامنا

آئی سی سی کا ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، پاکستانیوں کو سخت ہزیمت کا سامنا
کیپشن: ICC's World Cup team announcement, Pakistanis face a tough loss

ایک نیوز: آئی سی سی نے ورلڈکپ کے اختتام کے بعد اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کا کپتا ن روہت شرما کو بنایا گیاہے  تاہم ٹیم میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے ٹراویس ہیڈ بھی اس میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے اپنی ٹیم میں اوپننگ بلے باز کا اعزاز کوئنٹن ڈی کاک کو دیا ہے جنہوں نے ورلڈکپ کے دوران 59 کی اوسط سے 594 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے فائنل تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 54 کی اوسط سے 597 رنز بنائے ۔

تیسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں ، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 95 کی اوسط سے 765 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ آئی سی سی کی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ہیں جنہوں نے 69 کی اوسط سے 552 رنز ورلڈ کپ میں سکور کیئے لیکن ان کی تیم سیمی فائنل تک ہی پہنچ سکی ۔

پانچویں کھلاڑی بھارت کے ' کے ایل راہول ' ہیں ، انہوں نے 75.33 کی اوسط سے 452 رنز بنائے۔افغانستان کے کے خلاف 201 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو ساتویں نمبر پر آکر جیت دلوانے والے گلین میکس ویل آئی سی سی ٹیم میں بھی 7 ویں نمبر پر ہی ہیں ۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں 66.66 کی اوسط سے 400 رنز بنائے جبکہ باولنگ کے میدان میں بھی جھنڈے گاڑتے ہوئے 6 وکٹس بھی حاصل کیں ۔

آٹھویں پوزیشن پر رویندر جدیجہ، نویں نمبر پر جسپتریت بمراہ، نویں نمبر پر سری لنکا کے دلشان ، دسویں پر آسٹریلیا کے ایڈم زامپااور گیاروہیں کھلاڑی محمد شامی ہیں ۔ٹیم میں 12 واں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹیز کو قرار دیا گیا ہے۔