راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں

راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں

ویب ڈیسک :نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت اور ایڈوکیٹ علی کاشف خان کے خلاف 11 لاکھ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔ 
تفصیلات کےمطابق بھارتی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو سمیر وانکھیڑے کے مطابق ان کے خلاف جھوٹا اور منفی پراپیگنڈہ کیا گیا جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا،علی کاشف خان منشیات برآمدگی کیس میں ماڈل منمن دھامیچا کی طرف سے پیش ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ علی کاشف خان نے ایک نیوز چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا تھا کہ سمیر وانکھیڑے کو میڈیا میں آنے کا بہت شوق ہے وہ اس کے بھوکے ہیں اسی لئے وہ صرف سٹارز کو نشانہ بناتے ہیں ۔علی کاشف خان نےبتایا تھا کہ سمیر وانکھیڑے فرضی مقدمات دائر کرتے ہیں اور بعض قوانین کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
 وانکھیڑے نےاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ایک سرکاری افسر کے طور پر اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ اپنا کام ایمانداری سے کیا۔

سمیر نے  کہا کہ علی کاشف خان نے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں غلط باتیں بھی پوسٹ کیں۔ انہوں نے راکھی ساونت کی طرف سے کی گئی پوسٹ  کو شیئر کیا ہے جس سے ان کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی کاشف خان کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے مسلسل ذہنی اذیت سے دوچار ہوں۔