معاشی ترقی کیلئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے،مریم نواز

 معاشی ترقی کیلئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے،مریم نواز
کیپشن:  معاشی ترقی کیلئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے،مریم نواز

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا تھاکہ معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سی ٹی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی وسیم احمد خان نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر بریفننگ دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز ڈے کئیر سینٹر میں بچوں کے ساتھ بیٹھ گئیں اور باتیں کرتی رہیں  خواتین افسروں سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، خزانہ، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازکاکہنا ہے کہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئےسی ٹی ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت سے بڑی قومی خدمت نہیں ہوسکتی۔ اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور قتل غارت قابل مذمت ہے۔ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان  گمنام ہیرو ہیں، سلوٹ پیش کرتی ہوں۔ سی ٹی ڈی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان قابل تحسین قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان صلہ و ستائش کی پروا کئے بغیر سرگرم عمل ہیں۔ 

مریم نوازکاکہنا تھاکہ امن و امان کے لئے کوشاں ادارے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے۔پنجاب کی ترقی ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کا مشن پائیدار امن و امان کے بغیر ممکن نہیں ۔