پاکستان کا سائبر  سکیورٹی سسٹم غیرمحفوظ

پاکستان کا سائبر  سکیورٹی سسٹم غیرمحفوظ
کیپشن: Pakistan's cyber security system is vulnerable

ایک نیوز : پاکستان کا سائبر  سکیورٹی سسٹم غیرمحفوظ،کبھی آڈیو لیکس تو ویڈیو لیکس،کبھی ایف بی آر ڈیٹا ہیک تو کبھی ایس ای سی پی کا ڈیٹا سائبر حملے کا شکار ہونے لگا ۔سائبر حملوں نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔

 ہیکرز نے وزیراعظم ہاوس کے حساس ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر لی،اب تک وزیراعظم ہاوس سے وزیراعظم شہباز شریف ،سابق وزیراعظم عمران خان ،اسدعمر،شاہ محمود قریشی ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مریم نواز کی آڈیو لیک ہوئیں ۔
سرکاری ادارے بھی سائبر حملوں کی زد میں آ گئے۔ایف بی آر کے نظام پر سائبر حملے نے سائبر سکیورٹی کے اقدامات کا پول کھول دیا۔ایس ای سی پی کا کمپنیوں اور صارفین کا اہم ترین ڈیٹا نہ صرف ہیک ہوا بلکہ ڈارک ویب پر بھی بکتا رہا۔

ایف بی آر سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس دستاویزات بھی لیک ہوئی۔۔

آئی ٹی ماہر احمد سید کہتے ہیں سائبر حملے کئی گنا بڑھ گئے ہیں لیکن حکومتی اقدامات ہیں جو صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہ گئے۔