چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
کیپشن: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

ایک نیوز:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس 23فروری کو ہوگا ۔  لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ  موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔