روس کے ڈینیل مید وی دیو نے روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روس کے ڈینیل مید وی دیو نے روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: Daniel Medvedev of Russia wins the Rotterdam Tennis Tournament

ایک نیوز :روس کے ڈینیل مید وی دیو نے اٹلی کے یانک سِنر کو ہراکر روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

نیدرلینڈز میں جاری روٹرڈیم ٹینس ٹورنامنٹ میں 27 سالہ نوجوان نے رینکنگ میں ٹاپ 10 میں اپنی واپسی کےلیے اپنی پوزیشن مضبوط کیا۔

روس کے ڈینیل مید وی دیو نے اٹلی کے یانک سِنر کو ہراکر روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ مید وی دیو نے پہلا سیٹ سات پانچ سے ہارنے کے بعد اگلے دونوں سیٹ چھ دو اور چھ دو سے جیتے۔

 عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں واپس آنے والے میدویدیف نے کہا، ’’یہ میچ ذہنی طور پر ہم دونوں کے لیے بہت مشکل تھا۔ جینک مجھ سے بہت اچھے پلیئر ہیں۔میں نے کچھ شاٹس پر تھوڑا سا زیادہ جارحانہ کھیلنا شروع کیا، اور دوسرے سیٹ کے آغاز میں اچھی طرح سے کام کرنے میں کامیاب رہا۔