پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

ایک نیوز: پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 250 نئی سیکیمیں منظور کی جائیں گی، سڑکوں کی تعمیر پر 10 ہزار 281 ملین روپے لاگت آئے گی۔لاہور ،چنیوٹ اورجھنگ میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بہاولپور ،بہاولںنگر،رحیم یارخان،ڈیری غازی خان ،ملتان اور لیہ میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
راجن پور،خانیوال،لودھراں ،وہاڑی بھکر، اٹک ،چکوال میں بھی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی،راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بھی سڑکیں تعمیر ہوں گی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے نئی 250 سیکیموں کی منظوری کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔