مٹیاری:مال گاڑی کی10بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں

مٹیاری:مال گاڑی کی10بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں
کیپشن: Matiari: 10 bogies of goods derailed

ایک نیوز:مٹیاری ریلوےاسٹیشن پرمال گاڑی کی10بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں،ریلوےٹریفک معطل ہوگئی۔
ریلوےحکام کےمطابق مٹیاری کےقریب پلیجانی ریلوےاسٹیشن پرمال گاڑی کی10بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں،مال گاڑی کی بوگیاںپٹڑی سےاترنےکی وجہ سےٹریک کوبندکردیاگیا،ٹریک بندہونےسےدونوں اطراف سےٹرینوں کےآمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوےحکام کےمطابق بوگیاں پٹڑی سےاترنےسےکسی قسم کاکوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
اسٹیشن ماسٹرکےمطابق ڈاؤن ٹریک بندہونےکےباعث گاڑیوں کواپ ٹریک سےگزاراجائےگا،اندرون ملک سےکراچی آنےوالاٹریک بندہے،ریلوےٹریک کو بحال کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔