”شیر“سےڈرنے والے نہیں،لاہور میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو

”شیر“سےڈرنے والے نہیں،لاہور میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو
کیپشن: ”شیر“سےڈرنے والے نہیں،لاہور میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ”شیر“سے ڈرنے والے نہیں،لاہورکے سیاستدانوں سے الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کارحیم یارخان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل بڑی مشکل سے شیر نظر آیا،ایسا نہ کہ واپس چھپ جائے۔  لاہور کے سیاست دانوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔انتخابات میں ان شا اللہ جیت آپ کی، تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث پریشان ہیں۔ صرف پیپلز پارٹی ہے جو الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہی ہے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے باقی پارٹیوں کو کوئی فکر نہیں کہ عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔ مجھے  عوام کی فکر ہے میں آپ کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ 17 وزارتیں ختم کر کے 3 سو ارب روپے آپ پر خرچ کروں گا۔ آپ کے ٹیکس کا 15سو ارب اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی وہ میں عوام پر خرچ کروں گا، غریبوں کو مفت بجلی دوں گا۔ آپ نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے 10 نکات پر عمل درآمد کروں گا۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دینا شروع کیے ہیں، ہم بے نظیر کسان کارڈ لے کر آئیں گے اور کسانوں کی اس سے مدد کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ آپ نے نوجوانوں کے پاس جانا ہے کہ آپ تیر پر مہر لگائیں ، میں یوتھ کارڈ کے ذریعے ان کی امداد کروں گا۔یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بھوک اور مہنگائی سے ہے، 8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔غریب خاندان کو 300یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔10نکاتی ایجنڈے میں ایک نکتہ غریب خاندان کو مفت بجلی فراہمی کا ہے