کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا: ایک ہی شخصیت کو 2 اہم فرائض سونپ دیے گئے

کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا: ایک ہی شخصیت کو 2 اہم فرائض سونپ دیے گئے
کیپشن: Cricket team tour Australia: 2 important duties entrusted to one person

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم بہت جلد آسٹریلیا کا دورہ کرنے جارہی ہے۔ جہاں وہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کیلئے ایک اہم شخصیت کو 2 بڑی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ 

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ اس حوالے سےچیف سلیکٹر وہاب ریاض، ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے مشاورت شروع ہوچکی ہے۔ 

قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا۔ قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔