پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو سپلائی کا دوسرا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان کا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو سپلائی کا دوسرا معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: Pakistan's second LNG cargo supply agreement with Azerbaijan has been concluded

ایک نیوز: پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا ایل این جی کارگوسپلائی کا معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت کارگو فروری 2024 میں پاکستان کو ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے جی ٹو جی فریم ورک  کے تحت سٹیٹ آئل کمپنی آف آزربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کر لیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جی ٹو جی فریم ورک کے تحت سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان سے دوسرا ایل این جی کارگو حاصل کرلیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کی شراکت داری کا معاہدہ ہوگا، فریم ورک معاہدے کے تحت آذربائیجان ماہانہ ایک ایل این جی کارگو فراہم کریگا۔ یہ فراہمی پاکستان میں ایل این جی کی طلب اور تجارتی تحفظات سے مشروط ہے۔ دسمبر 2023 میں اس معاہدے کے تحت پہلے کارگو کی کامیاب ترسیل ہوچکی ہے۔ موسم سرما میں پاکستان کے لیے قابل اعتماد توانائی کی فراہمی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔