کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: An important development has come to light in the case of missing girls from Karachi

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ لڑکیوں کے کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ کیماڑی پولیس کی جانب سے دو لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ جس پر عدالت نے لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاپتہ لڑکی ماریہ اور حفصہ کی بازیابی سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا ہے۔عدالت نے لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 

عدالت نے لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔