آئی ایم ایف اقتصادی جائزےسے قبل گیس قیمتوں کو 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ

گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
کیپشن: IMF expresses concern over increase in gas sector revolving credit

ایک نیوز: پیٹرول سستا ہوا مگر عوام زیادہ خوش نہ ہوں کیونکہ گیس کی قیمتوں میں حکومت نے عوام کو جھٹکا دینے کا منصوبہ تیار کرلیا،گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں اضافے پرآئی ایم ایف کی تشویش کے بعد حکومت نے گیس قیمتیں 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وزارت خزانہ نے سمری تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف آئندہ اقتصادی جائزہ سے قبل گیس قیمتیں 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ چاہتا ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو 21 ارب کا شارٹ فال بڑھے گا، جولائی سے ستمبر تک گیس کمپنیوں کے نقصان میں مزید 46 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

گیس سیکٹر کا مجموعی طور پر گردشی قرضہ 2700 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔