ایئرپورٹس پر امیگریشن ای گیٹس نصب ہوں گے،بڑا منصوبہ تیار 

ایئرپورٹس پر امیگریشن ای گیٹس نصب ہوں گے،بڑا منصوبہ تیار 
کیپشن: ایئرپورٹس پر امیگریشن ای گیٹس نصب ہوں گے،بڑا منصوبہ تیار 

ویب ڈیسک:ملک بھر کے ایئرپورٹس پر امیگریشن ای گیٹس نصب کرنے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس پر ای گیٹس نصب کرنے سے انٹرنیشنل فلائٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو طویل قطاروں سے نجات مل جائے گی۔
 ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پرمسافروں کو تیز ترین امیگریشن کلئیرنس سہولیات کی فراہمی کی تیاری شروع کردی گئی۔
 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ جبکہ نیواسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن کیلئے “ای گیٹ” کی تنصیب کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح 3 پاکستانی ایئرپورٹس میں بھی “ای گیٹ” کی سہولت دستیاب ہوگی۔ تینوں ہوائی اڈوں پر “ای گیٹس” کی تنصیب کے لئے متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغازکردیاگیا۔
ذرائع کےای گیٹس نصب ہونے کے بعدمسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکاراممکن ہوگا۔ بین الاقوامی پروازوں کے مسافراپنی امیگریشن کلیئرنس خودکرسکیں گے
تاہم ای گیٹ سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے مسافروں کے پاس ای پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہوگا۔