رحیم یارخان:نجی کالج کی تقریب میں طالب علم جاں بحق

رحیم یارخان:نجی کالج کی تقریب میں طالب علم جاں بحق
کیپشن: Rahim Yar Khan: A student died in a private college ceremony

ایک نیوز:رحیم یارخان میں نجی کالج کی میوزیکل نائٹ تقریب میں ڈانس کرتےہوئےطالب علم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان میں نجی کالج میں میوزیکل نائٹ کنسرٹ کے دوران ڈانس کرتےہوئے فرسٹ ایئرکےطالب علم کی اچانک طبعیت بگڑگئی جس کوہسپتال لےجایاگیامگروہ جان کی بازی ہارگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےطالب علم کوبیہوشی کی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیامگروہ جان کی بازی ہارگیا،مقتول کی موت دل کادورہ پڑنےکی وجہ سےہوئی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق مقتول کی شناخت 22سالہ عبدالرفع کےنام سےہوئی ہے،جاں بحق ہونےوالانوجوان فرسٹ ائیرکاطالب علم تھااورنجی کالج میں میوزیکل نائٹ کنسرٹ میں ڈانس پرفارم کررہاتھا۔