بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ
کیپشن: بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

ایک نیوز :انگلینڈ کرکٹ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایک روزہ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دےدیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس ورلڈکپ کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیارہوگئے ہیں، تاہم وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔

 رپورٹس کے مطابق انگلیند وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی جانب سے پوچھے جانے پربتایا کہ اسٹوکس اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

بین اسٹوکس ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔

بین اسٹوکس کا آئی پی ایل میں 1.6 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ سال ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔