دھند میں کمی کے باعث موٹروےہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی

دھند میں کمی کے باعث موٹروےہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی
کیپشن: پنجاب میں شدید دھند،سردی کی شدت میں اضافہ،موٹر ویز بند

ایک نیوز: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔ موٹروے دُھند کی شدت میں کمی کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور موٹر وے ایم 2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک،موٹر وے ایم 14 ہکلہ سے یارک تک،موٹروے ایم 1  پشاور سے اسلام آباد تک جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دُھند کی شدت میں کمی کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں،سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں،اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل پنجاب کے میدانی علاقے بھی بدستور شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری سمندری سے درخانہ تک بند ہے۔

ایم فور ملتان سے فیصل آباد اور ایم فائیو شیر شاہ سے رحیم یارخان تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ ایم 14 کو رات گئے کھڑپہ سے کوٹ بیلیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کے حفاظت ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔