لاہور،منشیات فروش عامرتانبا حملے میں زخمی،شوٹرساتھ لے گئے

لاہور،منشیات فروش عامرتانبا کو زخمی کرکے ساتھ لے گئے
کیپشن: لاہور،منشیات فروش عامرتانبا کو زخمی کرکے ساتھ لے گئے

ایک نیوز:ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر کے چند فرلانگ پر تربیت یافتہ 5 شوٹرز عامر تا نبا کے گھر پہنچے،شدیدزخمی کرکے ایمبولینس میں ساتھ لے گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  4تربیت یافتہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جبکہ ایک پہلے سے ایمبولینس میں موجود تھا ۔عامر کے گھر چار شوٹر پہنچے اسے شدید زخمی کرنے کے بعد اسے فوری ایمبولینس میں ڈالا گیا ۔4افراد موٹر سائیکلوں پر فرار جبکہ ایمبولینس ڈرائیور زخمی کو لے کر فرار  ہو گئے ۔

ڈی آئی آپریشنر کاکہنا ہے کہ زخمی کو کہاں لے جایا گیا ہسپتالوں میں تلاش جاری ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عامر تانبا نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے  2013 میں دہشت گرد  سر بجیت سنگھ کو جیل سے نکلنے کے بعد قتل کر دیا تھا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اہل علاقہ کاکہنا تھاکہ عامر تانبا شوٹرز کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاتھا۔ شوٹرز پہلے سے لائی ایمبولینس میں ساتھ گئے ۔

اہل علاقہ کے مطابق چند ماہ قبل عامر تانبا پرانی انارکلی تھانے پکڑا  بھی گیا تھا تھانے میں ملازمین کے ساتھ بھی جھگڑا ہوا تھا ۔ عامر تانبا علاقے میں منشیات فروشی بھی کرواتا تھا ۔عامر تانبا کے گھر کے قریب ایک گاڑی شوٹرز کے بیک اپ کے لیے بھی موجود تھی جو وقوعہ کے بعد وہاں سے غائب  ہو گئی۔