گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزرا کیخلاف مقدمات پرغور

گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزرا کیخلاف مقدمات پرغور
کیپشن: Consideration of cases against former ministers who did not return the vehicles

ایک نیوز: بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور شروع کردیا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں۔گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا صوبائی کابینہ نے حکومت کے اخراجات میں کمی اور صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جان اچکزئی نے بتایا کہ نگران کابینہ کی نصیر آباد میں وومن پولیس اسٹیشن کھولنے اور خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔