ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کیپشن: Aviation Security Course Passing Out Parade

ایک نیوز :51 ویں بنیادی ایوی ایشن سکیورٹی کورس اور 31 ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاانعقاد کیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-13/news-1699876996-8267.mp4

31 ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  نیشنل اکیڈمی برائے ایویشن سیکیورٹی، اے ایس ایف کراچی میں منعقد ہوئی۔  کورس  میں  کل 732  مردو خواتین نے تربیت حاصل کی.

سکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  میں  لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ہلال امتیاز (ملٹری)، کور کمانڈر کراچی  نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
  لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے  ائیرپورٹس سکیورٹی فورس  کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں  کی فول پروف سیکیورٹی اور امن وامان کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بھر پور سراہا۔  اعلٰی   کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینیز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

مہمان خصوصی نے اے ایس ایف شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ ملاقات میں شہداء کی ملک کیلئے دی جانے والی  لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔