اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر: 100 انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر: 100 انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی
کیپشن: Good news from the stock market: 100 index crossed 56 thousand points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1155 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 1155 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 546 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔