روسی صدرکی مغرب کو ایٹمی جنگ کی دھمکی 

Vladimir Putin Says Russia Is Ready to Use Nuclear Weapons if Threatened
کیپشن: روسی صدرکی مغرب کو ایٹمی جنگ کی دھمکی 

ویب ڈیسک:روسی صدر نے مغرب کو ایک بار پھر ایٹمی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا ہےکہ روس تکنیکی طور پر ایٹمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔روسی صدر نے امریکہ کی یوکرین میں مداخلت کے حوالے سے کہا کہ اگر امریکہ نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ابھی ایسی صورتحال ہے تاہم ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار ہے۔
جبکہ روسی صدر نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو بھی رد کردیا۔ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرین پر بات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات  حقیقت پر ہو، کسی پر بھروسہ نہیں، صرف روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔