اداکارہ میرا کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہیروئن پرکڑی تنقید

اداکارہ میرا کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہیروئن ماہرہ خان پرکڑی تنقید
کیپشن: Actress Meera criticized the heroine Mahira Khan of the film 'The Legend of Moolah Jat'

ایک نیوز نیوز:اداکارہ میراگلابی انگریزی اور چونکا دینے والے انکشافات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

میرا کو ریکارڈ توڑ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی ماہرہ خان کا پنجابی لب و لہجہ پسند نہیں آیا۔ میرا نے انٹرویو میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تعریفیں کیں کہ انہیں فلم دیکھ کر اچھا لگا۔انہوں نے فلم کے مرکزی کردار فواد خان کا کام پسند کیا جبکہ ماہرہ خان کو آڑئے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ماہرہ خان کا کام دیکھا ، لیکن ان کا پنجابی بولنے کا انداز انتہائی پریشان کُن تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے بھی ان کی رائے جاننی چاہی کہ ’کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی جگہ میں زیادہ بہتر کام کرسکتی تھی؟‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میرا نے کئی انٹرویوز کے دوران خود کو ماہرہ خان سے بہتر قرار دیا اور ماہرہ خان کی وجہ شہرت پر سوال اُٹھائے ہیں۔