میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈرٹریفک حادثہ میں ہلاک

میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈرٹریفک حادثہ میں ہلاک
کیپشن: میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈرٹریفک حادثہ میں ہلاک

ویب ڈیسک : میراتھن میں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے کیلون کپٹم مغربی کینیا میں پیش آنے والے کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ ایتھلیٹ کیلون کپٹم اتوار کی رات کو مغربی کینیا کے علاقے کیپٹاگیٹ سے ایلڈوریٹ کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
متعلقہ پولیس کمانڈر پیٹر مولنیج کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی رات کو گیارہ بجے پیش آیا ہے، گاڑی میں تین افراد سوار تھے جن میں سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔  پولیس کمانڈر نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں ایتھلیٹ کیلون کپٹم اور ان کے کوچ شامل ہیں۔ کیلون کپٹم   ڈرائیونگ کر رہے تھے جب گاڑی قابو سے باہر ہوتے ہوئے الٹ گئی۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسچین کو نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اس تباہ کن نقصان پر صدمے میں ہیں اور غمزدہ ہیں۔سیباسچین کو نے جاری پیغام میں کہا کہ ’ورلڈ اتھلیٹکس کی جانب سے اہل خانہ، دوستوں، ٹیم کے ساتھیوں اور کینیا کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔