فیصل آباد ایئرپورٹ،لیبیا سےآنیوالے3ملزمان گرفتار

فیصل آباد ایئرپورٹ،لیبیا سےآنیوالے3ملزمان گرفتار
کیپشن: فیصل آباد ایئرپورٹ،لیبیا سےآنیوالے3ملزمان گرفتار

ایک نیوز :ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے لیبیا سے آنیوالے3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیبیا سے آنے والے 3 ملزمان کی گرفتارملزمان ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔ملزمان میں ندیم عباس، محمد اویس اور ضیغم شامل تھے ۔

ملزم ندیم کاکہنا تھاکہ بلال نامی  ایجنٹ نے  یونان بھجوانے کے 25لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے نے  ملزم کی نشاندہی پر بلال نامی ایجنٹ ایئرپورٹ کی پارکنگ سے ہی گرفتارکرلیا۔