سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز مقرر

سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز مقرر
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز مقرر

 ایک نیوز :صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائی کورٹ میں چھ  ایڈیشنل ججز مقررکرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ میں تعینات 6ججز میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔تعینات ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بھائیو،جسٹس ثنا اکرم منہاس،اور جواد اکبرسروانا، جسٹس خادم حسین سومرو،جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ھکرو  شامل ہیں۔ وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔