ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 43جوڈیشل افسران کے تبادلے

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 43جوڈیشل افسران کے تبادلے
کیپشن: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 43جوڈیشل افسران کے تبادلے

ایک نیوز:چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاداحمدخان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 43 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

 تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، 36 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،5سینئر سول ججز کے بھی تبادلے کردیئے گئے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا۔