عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to use modern technology in general elections

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئےضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کے لئے سروے کا آغازکردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔الیکشن کمیشن نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کو یقنی بنانے لئے پی ٹی سی کی خدمات حاصل کر لیں۔تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹر نیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن  نےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزکو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایات جاری کردیں۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج بروقت کرنے میں مدد ملے گی 

الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب ،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں قائم دفاتر کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ای ووٹنگ کرانے  کی تجویز پیش کی تھی ۔