مودی بدھ کو ابو ظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

مودی بدھ کو ابو ظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے
کیپشن: مودی بدھ کو ابو ظہبی میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

ویب ڈیسک:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم  سرکاری دورے پر منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے۔
تفصیلات کےمطابق دو روزہ دورے کے دوران  بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور بدھ کو ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔
مندر کی تعمیر کا فیصلہ مودی کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا۔ مندر کے لیے 13.5 ایکڑ زمین اُس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی۔واضح رہے کہ مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں ٹن پتھروں کو بھارت میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا۔