پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی کامیابی: 100 انڈیکس 55ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی کامیابی: 100 انڈیکس 55ہزار کی حد عبور کرگیا
کیپشن: Historic achievement of Pakistan Stock Market: 100 Index crossed 55 thousand mark

ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 939 پوائنٹس کے ہوشربا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

ریکارڈ اضافے سے کے ایس سی 100 انڈیکس 55 ہزار 201 پوائنٹس کی حد بحال کرکے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی تھی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔