’سالار‘کاہندی ورژن نیٹ فلیکس پرکب ریلیزہوگا؟تاریخ سامنےآگئی

’سالار‘کاہندی ورژن نیٹ فلیکس پرکب ریلیزہوگا؟تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: When will the Hindi version of 'Saalar' be released on Netflix? The date has been revealed

ویب ڈیسک:’سالار‘کاہندی ورژن16فروری سے نیٹ فلیکس پردھوم مچانےکوتیارہے۔
تفصیلات کےمطابق بھاتی فلم’سالار‘کاہندی ورژن 16فروری سےاوٹی ٹی پلیٹ فارم پردھوم مچانےکوتیارہے۔
19جنوری کوفلم نیٹ فلیکس پر تیلگو، تامل، ملیالم اور کناڈا زبان میں پیش کی گئی  تھی جبکہ اس کے ہندی ورژن کا سب کو انتظار تھا۔
پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سالار‘گزشتہ سال 22دسمبرکودنیابھرکےسینماگھروں میں ریلیزہوئی تھی۔
’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
فلم ’سالار‘ میں پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔